لاہور (آئی این پی’ مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں3روپیہ 63پیسے فی لٹرسستا کردیا گیاہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں صرف 30پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 95پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 16اکتوبرتک کیلئے ہوں گی۔
پٹرولیم قیمتیں
پٹرول3.63 روپے سستا ڈیزل 30 پیسے مہنگا

