Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایمرجنسی گورنر راج چیلنج کرنیکا اعلان
    • بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے اظہار لاتعلقی
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • ہرانے کی کوشش کی گئی آراو نے نتائج بدلنے سے انکار کر دیا محموداچکزئی کا جواب
    • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے پی میں ایمرجنسی کی تحریک منظور حق میں 214 مخالفت میں 56 ووٹ پڑے
    • بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کیلئے مساوی مواقع:صدر’ وزیراعظم
    • اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
    • جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
    • غزہ میں کھلی نسل کشی ہو رہی ہے:نوبل انعام یافتہ نوی پلے
    • فرانس اب یوکرین کی مالی معاونت نہیں کر سکتا:میرین لی پین
    • دیہی خواتین پنجاب کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں مریم نواز
    • پٹرول3.63 روپے سستا ڈیزل 30 پیسے مہنگا
    • قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو ‘ علامہ راجہ ناصر اور ایمل ولی مصافحہ کررہے ہیں۔
    • پٹرولیم مصنوعات کا چارٹ
    • پائیدار امن و استحکام کیلئے لیبیا کی قیادت میں سیاسی عمل واحد راستہ پاکستان
    • وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے:مصطفی کمال
    • یوکرین اور سٹار لنک پر پابندیاں امریکی حکومت لگاتی ہے:ایلون مسک
    • خانہ کعبہ پر باران رحمت’بارش میں عبادت’طواف کے روح پرور مناظر
    • طے شدہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھیں گئی وزیر خزانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے: رانا ثنا اللہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کا مقصد صرف اور صرف دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے، اور حکومت اپنے مقصد کے حصول تک اسے جاری رکھ سکتی ہے، خواہ یہ ایک سال کے لیے ہو یا 2029 تک تاہم، مقصد حاصل ہونے پر پارلیمنٹ جب چاہے ایمرجنسی ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے کیونکہ ہمیشہ کے لیے کوئی بھی چیز نافذ نہیں رکھی جا سکتی۔ایمرجنسی کے نفاذ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی تو یہ سخت اقدام اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور اب یہ وہ روایتی دہشت گردی نہیں رہی جس کا ملک کو گزشتہ 40 سال سے سامنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن دیکھ چکا ہے کہ وہ کھلی عالمی جنگ نہیں لڑ سکتا، اس لیے اس نے مختلف پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔ اسی لیے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اب دہشت گردی کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیمیں اور پی ٹی آئی کے بعض عناصر بھتہ خوری اور منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اور جو شخص پاکستان کے دشمنوں کی پناہ میں بیٹھا ہو اس سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔سابقہ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والے افراد انتہائی سینئر اور معاملے کا مکمل ادراک رکھنے والے تھے۔ تاہم، جب مذاکراتی ٹیم سہیل آفریدی سے بات کرتی تھی تو وہ پیچھے کسی اور سے ہدایت لیتے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پسِ پردہ مراد سعید موجود تھے جو ان مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیتے تھے، کیونکہ ان کے ذہن میں ایک جھوٹا تصور تھا کہ وہ اسلام آباد جا کر اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے باوجود صوبے کی تعمیر و ترقی کے تمام تر کام معمول کے مطابق اور ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار

      تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایمرجنسی گورنر راج چیلنج کرنیکا اعلان

      بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے اظہار لاتعلقی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.