کراچی(آئی این پی ) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار کا لالچ نہیں کیا، ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھ کر اپنی حکومت گنوائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا خون بہتا رہا اور جوان شہید ہوتے رہے جبکہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے دفاتر کھلوانے کی باتیں کرتے رہے، لہذا پی ٹی آئی کے پاس خیبر پختونخوا میں سیاسی بحران کا الزام اپنے سوا کسی اور کو دینے کا جواز نہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کی خدمت کے بجائے پی ٹی آئی نے صوبے کو محاذ آرائی کی سیاست کا یرغمال بنا رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار کا لالچ نہیں کیا ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں: شرجیل میمن

