کراچی(این این آئی) تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست قاضی زاہد حسین، کراچی کے صدر مسعود عثمانی، ناظم عتیق چشتی، مفتی مکرم خان قادری، حافظ عطاء الرحمن بٹ ایڈووکیٹ، راؤ طیب، نصرت رعنا، منہاج گرامر اسکول طارق روڈ کے ڈائریکٹر راؤ اشتیاق شاد اور شیخ سعید نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے سابق صدر شیخ الحدیث علامہ عبدالمجید اشرفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی، علمی اور تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔مرحوم علامہ عبدالمجید اشرفی کی نمازِ جنازہ وادی نیلم، آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔
