Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان
    • وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز
    • ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں
    • اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے آزادکشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم،محمود اچکزئی ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی:رانا ثنا اللہ
    • وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے ساتھ 5 سالہ معاہدے کی توسیعی یادداشت کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
    • 18اکتوبر 2007ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا المناک دن: راجہ پرویزاشرف
    • پاکستان مین سونے کی فی تولہ قیمت 334000 روپے مقرر
    • خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکساتنی معشیت کیلئے تشویش کا باعث محمد اورنگزیبب
    • پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کی ممنوعہ اشیاء تلف کرنیکی مشترکہ کارروائی
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • مولانا کے بغیر بھی حکومت چلے گی، اداروں کو مضبوط بنائیں گے، فیصل کنڈی
    • کولکتہ میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ17افراد ہلاک’متعدد زخمی
    • فلم وہی، اسکرپٹ وہی، ہدایتکار وہی،بس کردار اپڈیٹ! نئے فنکاروں اوراداکاروں کو مبارک ہو: حافظ حمد اللہ
    • بنگلہ دیش: بیچ ریزورٹ میں آتشزدگی، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
    • ہرا مانی کا بونڈ انداز سوشل میڈیا پر طوفان برپا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کرائم رپورٹر) افریقی و ایشیائی رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(AARDO) اور اختر حمید خان نیشنل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ (AHKNCRD) کے 32 رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے22 رکنی بین الاقوامی وفد نے آرڈو کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رامی قطیشات کی سربراہی میں ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اختر حمید خان نیشنل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ اور آرڈو کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت (14 تا 22 اکتوبر 2026ئ، اسلام آباد) کا حصہ تھا۔ ورکشاپ کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق آگاہی بڑھانا، آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری، رسپانس اور بحالی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (DRR) کی منصوبہ بندی میں موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کے اقدامات کو شامل کرنے کے عمل کو فروغ دینا تھا۔ دورے کے دوران وفد کو پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122 ) کے آپریشنل ماڈل، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں اور خصوصی تربیتی پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مندوبین نے سروس کے آپریشنل طریقہ کار اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انتظامات کا مشاہدہ کیا جبکہ جدید تربیتی سیمولیٹرز پر ریسکیو کیڈٹس کی جانب سے زندگی بچانے کی مہارتوں کے عملی مظاہرے بھی دیکھے۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو 1122 کے بانی ڈاکٹر رضوان نصیر نے وفد کو سروس کے قیام، ارتقا اورپراگریس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سروس کے آغاز سے لے کر اقوام متحدہ کے انسراگ (UN-INSARAG) سرٹیفکیشن کے حصول اور ترکیہ میں زلزلے کے دوران بین الاقوامی سطح پر امدادی کارروائیوں میں شرکت تک کے سفر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے محفوظ معاشروں کے قیام اور تمام شہریوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے سروس کے مشن کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس امر پر زور دیا کہ ٹریفک حادثات روزمرہ کی ایک بڑی ہنگامی صورتحال بن چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور مثر ایمرجنسی رسپانس نظام کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے آفات کے خطرات کم کرنے کے لیے محفوظ تعمیرات، زلزلہ مزاحم عمارات،بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد اور زمین کے مثر استعمال کی منصوبہ بندی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وفد کے ارکان نے ڈاکٹر رضوان نصیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے آپریشنل ڈھانچے، تربیتی نصاب اور کارکردگی کے معیار سے متعلق مختلف سوالات کیے اور پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ تربیتی روابط کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بین الاقوامی معیار کے مطابق خصوصی تربیت کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور استعدادِ کار میں اضافے اور کمیونٹی سیفٹی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی وفد نے ریسکیو 1122 کے موثر آپریشنل نظام، پیشہ ورانہ معیار اور جدید تربیتی سہولیات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایمرجنسی سروسز ماڈل کو دیگر ممالک کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر وفد کی گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان

      وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز

      ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.