لاہور (کرائم رپورٹر) صوبہ پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 91 کارروائیاں کیں جن میں91 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 8 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں شہزاد اکبر’ محمود علی’ نعمان’ عدنان’ فاروق’ رحمان’ ہمایوں شامل ہیں۔ ان گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق گجرانوالہ’ بہاولپور’ چنیوٹ’ راولپنڈی’ بھکر’ سرگودھا سے ہے۔ دھماکہ خیز مواد465 گرام، ڈیٹونیٹر3 سیفٹی فیوز وائر 20 فٹ’ ہینڈ گرنیڈ2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، میگزین’ پرائمہ کارڈ’ موبائل فون اور نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے دہشت پھیلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے 1484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 50865 افراد کو چیک کیا گیا، 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 65 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 45 بازیابیاں کی گئیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پر۔
بریکنگ نیوز
- ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ
- سانحہ کارساز جمہوریت ‘ عوامی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب : شازیہ مری
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف دانش سکول کے طالب علموں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر روانہ ہوگا:احسن اقبال
- چترال:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمیر احمد بخاری پٹی کے مقام پر سسپنشن پل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- نادرا:جدیدموبائل رجسٹریشن نظام متعارف، خدمات گھر تک پہنچانے کا فیصلہ
- وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کیلئے جائیداد کاغذات کی تعداد 5کردی گئی
- راولپنڈی:تماشائی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پاک سری لنکا میچ دیکھ رہے ہیں۔
- ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
- ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
- سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
- 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
- اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
- سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
- موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
- سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
- فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
- ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
