Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    درآمدات میں اضافہ ترسیل زر میں کمی پاکستان کی بیرانی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی IMF

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ درآمدات میں اضافے اور ترسیلاتِ زر کی رفتار میں کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے. آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کیلئے شرحِ مبادلہ میں لچک برقرار رکھنے اور بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں یہ مشاہدات مشرقِ وسطی اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی علاقائی رپورٹ میں پیش کئے جو گزشتہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے ایک ہفتے بعد گزشتہ روز جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق درمیانی مدت کے دوران مصر، اردن اور مراکش کی بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ اجناس کی کم قیمتیں اور برآمدات میں تنوع ہوگا۔ تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے جاری کھاتے کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد یعنی تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے، یہ تخمینہ حکومت کے تقریبا 2.5 ارب ڈالر کے سرکاری اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کی مجموعی بیرونی مالیاتی ضروریات جی ڈی پی کے 22 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے اور مختلف مالیاتی خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔رپورٹ میں حکومت اور تجارتی بینکوں کے درمیان گہرے تعلق کا بھی ذکر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق بینکوں کے مجموعی اثاثوں یا سرمایہ کاری میں سرکاری قرضوں سے متعلق ایکسپوڑر 63 فیصد ہے، جو ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عمومی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ حکومتی قرضوں میں اضافے سے متعلق خدشات کے نتیجے میں حکومت کیلئے قرض لینے کی لاگت بنیادی تخمینوں سے زیادہ ہو سکتی ہے، اس سے مصر اور پاکستان جیسے ممالک میں مالیاتی استحکام کے مسائل مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، جہاں مجموعی مالیاتی ضروریات پہلے ہی زیادہ ہیں۔حکومت روپے کی قدر میں کمی کی اجازت دینے سے متعلق کسی بھی تجویز پر محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہے، کیونکہ اس سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے اور برآمدات کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچنے کے امکانات بھی واضح نہیں ہیں ۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ایک پیسے اضافے کے بعد 276.85 روپے رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممالک کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، بالخصوص وہاں جہاں مہنگائی پہلے ہی مقررہ ہدف سے زیادہ ہو اور پالیسی کا موجودہ انداز نسبتاً نرم دکھائی دے۔ایسی صورتِ حال میں مرکزی بینک کی پالیسی شرحِ سود، اندازا غیر جانب دار سطح سے کم ہوتی ہے، یہ صورتحال کرغزستان اور پاکستان میں زیادہ نمایاں ہے۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ تنازع شروع ہونے کے بعد مختلف ممالک نے اپنے شرحِ مبادلہ کے نظام کے مطابق شرحِ سود سے متعلق مختلف اقدامات کیے، لچکدار شرحِ مبادلہ رکھنے والے ممالک میں پاکستان واحد ملک تھا جس نے تنازع شروع ہونے کے بعد شرحِ سود میں اضافہ کیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کی پیش گوئی 3.5 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔ یہ شرح حکومت کے چار فیصد کے سرکاری ہدف سے کم اور عالمی بینک کے تخمینے سے بھی نیچے ہے۔مالیاتی محاذ پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خطے کی متعدد معیشتوں میں 2026 کے دوران مالیاتی پالیسی نسبتا نرم ہونے کی توقع ہے، جبکہ 2027 سے مالیاتی استحکام اور اخراجات میں ضبط کی پالیسی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔
    آئی ایم ایف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان

      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.