لاہور ( خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور ننکانہ زون میں قیمتی ٹرسٹ پراپرٹیز واگزار کرا لیں۔ کارروائی چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی
، جس کے دوران متعدد کمرشل دکانوں اور قیمتی اراضی کا قبضہ حاصل کر کے وہاں بورڈ کے سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ننکانہ زون میں ایڈمنسٹریٹر تنویر حسین اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان کی زیر نگرانی سنت رام روڈ، بچیانہ روڈ اور واربرٹن بائی پاس پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران 18 کمرشل دکانیں اور مجموعی طور پر 30 مرلہ رقبے پر مشتمل4پراپرٹیز واگزار کروائی گئیں۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ عمر جاوید اعوان نے رات کے وقت غیر قانونی تعمیر کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور سکیورٹی عملے کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر کے ٹرسٹ پراپرٹی کا قبضہ حاصل کر لیا گیا۔ دوسری جانب لاہور زون میں ایڈمنسٹریٹر عدنان حسن پھلروان کی زیر نگرانی کارروائیاں کی گئیں۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ون سمیرا رضوی نے مصری شاہ کے علاقے وول پریس میں آپریشن کرتے ہوئے 18 دکانیں غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائیں، جبکہ ایبک روڈ پر مزید 3 دکانیں بھی واگزار کروا لی گئیں۔ لاہور زون کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹو سہیل غنی نے انسپکٹر گلشاد اور دیگر عملے کے ہمراہ مانگا بائی پاس مین روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 13 کروڑ روپے مالیت کی 13 کمرشل دکانیں غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائیں۔اسی طرح لاہور زون کے ضلع قصور میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عاصم اعجاز نے سٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریبا 10 کروڑ روپے مالیت کی 47 دکانیں غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا لیں۔ علاوہ ازمیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملتان ،گجرات ،کراچی اور دیگر اضلاع میں میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کر کے اراضی واگزار کرائی گئی۔ واگزار کروائی گئی تمام پراپرٹیز پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ دوبارہ قبضے یا غیرقانونی تعمیرات کی کوشش کو روکا جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
