کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 زخمیوں سمیت 10 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اور عباسی شہید ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس کا سٹیل مل پل کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت 19سالہ زاہد کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا سامان، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دونوں زخمی ملزمان کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سیکٹر الیون جی منگل بازار کے قریب پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت مولاداد کے نام سے ہوئی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
