Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملائیکہ اروڑا برقع پہنے مسجد پہنچ گئی تصاویر وائرل
    • پاکستان کی آئی ٹی بر امدات5.5ارب ڈالر ترسیلات زر 44 ارب ڈالر پہنچنے کی توقع وزیر خزانہ
    • اردن میں چرچ کے اندر جنازے کے دوران فائرنگ 7 افراد ہلاک
    • میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
    • پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی
    • فرانس میں مہنگائی کیخلاف دوبارہ مظاہرے شروع 135 افراد گرفتار ہنگاموں کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
    • میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں جنگ بندی کا اعلان
    • پولیو سے پاک پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا:بلاول بھٹو
    • امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کیخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں: امریکی جریدہ
    • یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 16 شہری جاں بحق ہوگئے: ترجمان حوثی
    • فلپائنی فضائیہ کے فوجی طیارے فضا میں ٹکرا گئے’ 4پائلٹ ہلاک
    • سری لنکا ٹیست سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان بابر اعظم کپتان مقرر
    • پنشن ملازم کا قانونی و آئینی حق ، خیرات نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ
    • افغان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوںمیں اضافہ کا اعلان
    • افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کاروائیاں تیز
    • لوئر دیر : خسرہ کی وباسے 5 بچے جاں بحق
    • طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد میں اے آئی ہیکا تھون سے خطاب کررہے ہیں۔
    • فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
    • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان طالبان دہشتگردوں کی حمایت ختم کریں پاکستان

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے کی چشم پوشی، سہولت کاری یا حمایت ختم کرنا ہوگی اور پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دراندازی کے خلاف اقدامات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا گیا ہے، پاکستانی سکیورٹی اداروں کو الزام دینے سے افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی، پاکستان کے خدشات قیاس آرائیوں پر مبنی نہیں۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں کہا گیا افغان طالبان ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین سے کارروائیاں کرنے کی اجازت دیتے رہے، طالبان کی حمایت اور ٹی ٹی پی کو کارروائیوں کی زیادہ آزادی ملنے سے پاکستان کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا۔وزارت اطلاعات نے بتایاکہ رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے جنگجوں کی تعداد چار سے چھ ہزار بتائی گئی ہے، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور معاون نیٹ ورکس پاکستان کے لیے سنگین تشویش ہیں، مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی مسلسل کوششیں سنجیدہ جانچ پڑتال کی متقاضی ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گرد عناصر سے غیر ملکی ساخت کے اسلحہ کی برآمدگی سنجیدہ جانچ پڑتال کی متقاضی ہے، پاکستان نے قندھار میں افغان طالبان حکام کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مبینہ سہولت کاری پر خدشات کا اظہار کیا ہے، خدشات کو محض یکسر تردید کرکے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ قابلِ اعتماد وضاحت اور قابلِ تصدیق عملی اقدامات ضروری ہیں، پاکستان کے سکیورٹی اقدامات کا ہدف دہشت گردی کے خطرات ہیں، افغان عوام نہیں، دونوں ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، افغان طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے کی چشم پوشی، سہولت کاری یا حمایت ختم کرنا ہوگی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، تیاری یا حملے کرنے کے لیے استعمال نہ ہو۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا، پاکستان باہمی احترام، قابلِ تصدیق یقین دہانیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی بنیاد پر ذمہ دارانہ بات چیت کے لیے تیار ہے، پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دراندازی کے خلاف اقدامات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی آئی ٹی بر امدات5.5ارب ڈالر ترسیلات زر 44 ارب ڈالر پہنچنے کی توقع وزیر خزانہ

      میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

      پولیو سے پاک پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا:بلاول بھٹو

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.