لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پراپنے پیغام میں کہاکہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خوداری کی داستان ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست جمو ں و کشمیر کے غیور عوام نے قابض فوج کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے تحریک آزادی کی بنیاد رکھی۔اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرار داد عالمی ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر ثبت ہوچکی ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر جیسی لو کاسٹ ترقیاتی سکیم کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیاہے: ڈویلپمنٹ سے متعلق درست معلومات سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ اور عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں 45 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈزکی تعمیر و مرمت اور سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نوازہیلتھ کلینک ڈویلپمنٹ کی روشن مثال ہے ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے،باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں،صوبہ بھر میں مساویانہ ترقی پسماندہ طبقات کو اوپر اٹھا سکتی ہے ترقیاتی معلومات کاعوامی شعور بیدارکرنے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ڈویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکیشن ترقی کی بنیاد رکھتی ہے،ترقی سے متعلق معلومات تک عوام کی رسائی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے،باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں ـعالمی یوم ترقیاتی معلومات ڈیجیٹل خواندگی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت اجاگر کرتا ہےـڈویلپمنٹ سے متعلق درست معلومات سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ اور عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے درست معلومات کی فراہمی سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پولیو سے پاک پنجاب فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے پولیو ورکرز قوم کے ہیرو قرار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پولیو کے 100 فیصد خاتمے کے عزم کا اعادہ،پولیو ورکرز کے جذبے اور خدمات کو سلام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انسداد پولیو کیلئے پولیوٹیم کے ساتھ والدین اور کمیونٹی سے تعاون کی اپیل پولیو ویکسی نیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل سے انکار ہے:مریم نواز شریف پولیو سے مکمل نجات اور صحت مند معاشرے کیلئے والدین سمیت ہر فرد کا بھرپور تعاون نہایت ضروری ہے والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلوائیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اپیل انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے 13 حساس اضلاع میں 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ملک بھر کیساتھ ساتھ پنجاب کے منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر 2026 تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری مکمل ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیمیں (DHMT)، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یونیسف کے نمائندے اور انتظامیہ مہم کی خود نگرانی کرتی ہے انسداد پولیو مہم کامیابی سے ہم کنار ہو رہی ہے ۔ پولیو سے پاک پنجاب”وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیا اور پولیو ورکرز کے جذبے اور خدمات کو سلام پیش کیا اورکہاکہ پنجاب سے پولیو کے 100 فیصد خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں انسدادپولیو کے لئے پولیوٹیم کے ساتھ والدین اور کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی ہےـ پولیو ویکسی نیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل سے انکار ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیو سے مکمل نجات اور صحت مند معاشرے کے لیے والدین سمیت ہر فرد کا بھرپور تعاون نہایت ضروری ہے۔ انسداد پولیو کے قطرے مکمل طور پر محفوظ، مؤثر اور بچوں کی زندگی اور صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلوائیں ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہےـوزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب
