Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ضرور ملے گا مریم نواز
    • سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
    • سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے متاثرہ عمارتیں۔
    • نو جوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے شہباز شریف
    • ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے ٹرمپ تہران کا بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی
    • وسط مدتی انتخابات’ٹرمپ نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کر دیا
    • پاکستان کیلئے سرحدیں کھلی ‘LPG برآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں: ایران
    • اوباما کی مسلم امیدوار کی حمایت’ ایران جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی قرار
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سکول کی ہونہار طالبہ کو کروم بک اور ایم آئی ایف ڈیوائس دے رہے ہیں۔
    • ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں
    • کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
    • حوثی حملے، سعودی عرب کے لیے امارات، پاکستان اور بنگلا دیش کی متعدد پروازیں منسوخ
    • خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • کراچی میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 سے زائد بلدیاتی نمائندے گرفتار
    • گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
    • صدر اور وزیراعظم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
    • سہ ملکی سیریز: شاداب خان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
    • چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ کا ٹائٹل احمد سلطان کیانی نے اپنے نام کر لیا
    • اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ،4 شہید ، 8 زخمی اسلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا
    • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیرقانونی امیگریشن کی کوشش کرنے والے مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کیلئے سرحدیں کھلی ‘LPG برآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں: ایران

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے لیے ایرانی سرحدیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت کسی بھی ایرانی سامان کی برآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں۔ایرانی سفیر نے اتوار 25 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ایران کی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں اور موجودہ حالات میں بالخصوص برادر ملک پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنا نہ تو منطقی ہوگا اور نہ ہی یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت ایرانی مصنوعات کی برآمد پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے۔ان کے مطابق پاکستان میں ایران سے درآمدات کے لیے ای فارم کے طریقہ کار پر عمل درآمد میں تبدیلیوں نے ایسی صورت حال پیدا کردی ہے کہ تاجر عملی طور پر ایران سے پاکستان سامان روانہ کرنے سے قاصر ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایل پی جی سے لدے کئی سو ٹرک ایران کی جانب سے رمدان سرحد عبور کرکے پاکستان کے علاقے گبد میں داخل ہو چکے ہیں۔ان کے بقول تاہم کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ان ٹرکوں سے سامان اتارا نہیں جا سکا اور نہ ہی انہیں کلیئرنس مل سکی ہے، جس کے باعث تجارتی سامان کی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت کا تسلسل متاثر ہو رہا ہے۔رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پار تجارت دونوں ممالک کی اعلی سطح پر طے پانے والے دوطرفہ معاہدوں کا اہم حصہ ہے اور یہ تجارت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اس اہم تجارت کو آسان بنانے اور فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور تہران پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے موجودہ مشکلات دور کرنے، سامان کی ترسیل آسان بنانے اور اقتصادی تعاون مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
    ایران

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ضرور ملے گا مریم نواز

      سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

      نو جوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے شہباز شریف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.