Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ضرور ملے گا مریم نواز
    • سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
    • سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے متاثرہ عمارتیں۔
    • نو جوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے شہباز شریف
    • ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے ٹرمپ تہران کا بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی
    • وسط مدتی انتخابات’ٹرمپ نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کر دیا
    • پاکستان کیلئے سرحدیں کھلی ‘LPG برآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں: ایران
    • اوباما کی مسلم امیدوار کی حمایت’ ایران جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی قرار
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سکول کی ہونہار طالبہ کو کروم بک اور ایم آئی ایف ڈیوائس دے رہے ہیں۔
    • ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں
    • کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
    • حوثی حملے، سعودی عرب کے لیے امارات، پاکستان اور بنگلا دیش کی متعدد پروازیں منسوخ
    • خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • کراچی میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 سے زائد بلدیاتی نمائندے گرفتار
    • گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
    • صدر اور وزیراعظم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
    • سہ ملکی سیریز: شاداب خان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
    • چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ کا ٹائٹل احمد سلطان کیانی نے اپنے نام کر لیا
    • اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ،4 شہید ، 8 زخمی اسلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا
    • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیرقانونی امیگریشن کی کوشش کرنے والے مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے ٹرمپ تہران کا بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، ادھر ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون ار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ تہران نے عراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا جبکہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ جواب میں ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ذرا سی بھی عقل ہوئی تو حملہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا فیصلہ کن کارروائی کرنے میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ایران سے معاہدہ کیا جائے یا اسے ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے کوئی بڑی پیشرفت نہیں کر رہا اور اس کی بیشتر جوہری تنصیبات تباہ کردی گئی ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پِک ایکس ماؤنٹین میں سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایران میں جبل الفاس کے مقام پر کیا ہو رہا ہے۔ دریں اثناء امریکی سینٹ کام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے آبنائے ہرمز کا فضائی دورہ کیا اور سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے امریکی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بارودی سرنگوں کی صفائی کے مشن میں مصروف اہلکاروں کی لگن کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خلیجی شراکت داروں اور شپنگ انڈسٹری کے ساتھ کھڑا ہے اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل طور پر بند ہونا ضروری ہے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات جاری ہوں تو پورے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ قبل ازیں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا۔باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دبا کے سامنے جھکے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا اور اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، اس وقت تک امریکی دعوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے متاثرہ عمارتیں۔

      اوباما کی مسلم امیدوار کی حمایت’ ایران جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی قرار

      حوثی حملے، سعودی عرب کے لیے امارات، پاکستان اور بنگلا دیش کی متعدد پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.