Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک چین سی پیک تجارت علاقائی امن سمیت اہم موثر مزاکرات
    • خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
    • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
    • ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
    • لاہور: پاکستانی بلے باز شاداب خان سنچری بنانے کے بعد شائقین کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔
    • سعودیہ نے 11 میزائل حملے ناکام بنا دیئے مقدس مقاما ت کی بے حرمتی پوری امت پر حملہ ے کی سر کوبی کیلئے مضبوط موقف اپنایا جائے اوآئی سی
    • پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ضرور ملے گا مریم نواز
    • سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
    • سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے متاثرہ عمارتیں۔
    • نو جوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے شہباز شریف
    • ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے ٹرمپ تہران کا بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی
    • وسط مدتی انتخابات’ٹرمپ نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کر دیا
    • پاکستان کیلئے سرحدیں کھلی ‘LPG برآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں: ایران
    • اوباما کی مسلم امیدوار کی حمایت’ ایران جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی قرار
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سکول کی ہونہار طالبہ کو کروم بک اور ایم آئی ایف ڈیوائس دے رہے ہیں۔
    • ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں
    • کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
    • حوثی حملے، سعودی عرب کے لیے امارات، پاکستان اور بنگلا دیش کی متعدد پروازیں منسوخ
    • خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ضرور ملے گا مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس منعقدہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ دی۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گلی محلے میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عوامی کمیٹی قائم ہوگی۔ ہر تحصیل میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مرمت وبحالی کے لئے موبائل مینٹی ننس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ موبائل ورکشاپ میں پلمبر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف متعین ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کی منظوری بھی دی۔ لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کے تحت چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی مہیا کیا جائے گا۔چکوال میں 256 کلومیٹر اور راجن پور میں 1780 کلومیٹر تک واٹر سپلائی پراجیکٹ ترجیحا ًبنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب کے چار اضلاع میں جاری واٹر بوٹلنگ پلانٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔خوشاب، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 10 ہزار، انیس لیٹر پانی کی بوتلوں کی روزانہ پروڈکشن ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ کے تحت مختصر عرصے میں 48 لاکھ افراد مستفیدہو رہے ہیں ۔سی ایم واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے 75 ہزار سے زائداینس لیٹرکی بوتلیں گھروں میں پہنچائی گئیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور ہر فرد کو صاف پانی ضرورملے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ گھروں تک صاف پانی پہنچانے کا شرف ملنے پر شکر بجالاتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ چکوال، راجن پور اور پنڈی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی واٹر سپلائی سکیمیں لائیں گے۔ اب کسی کو میلوں دور سے پینے کیلئے پانی لانے کی مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔ دریں اثناء پنجاب کو فلم، ڈرامہ، ثقافت اورسیاحت کا مرکز بنانے اور شاندارماضی والی آب وتاب واپس لانے کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ تیاری کے قریب پہنچ گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن کے تحت پاکستان اور پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پہ پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35، اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دے دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے کی منظوری دے دی،پنجاب فلم اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم اینڈ میوزک سکول، فلم میوزم، فلم ٹریڈنگ ہاؤس،پوسٹ پروڈکشن فسیلیٹی، سٹوڈیو کمپلیکس، جدید ترین فلم سٹوڈیوز، پاکستان کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔ ریبیٹ پالیسی کے ذریعے فلم سازوں کی مالی مدد اور معیاری فلموں کی تیاری ممکن ہوگی، فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔شوٹنگ کے بہترین مقامات کے انتخاب میں مدد دینے لے لئے آن لائن ون ونڈو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مالی سال 2026ـ27 کافلم سٹی اتھارٹی کا 58 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ جائزہ کے لئے فنانسنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔فلم سٹی اتھارٹی کی 53 آسامیوں پر پہلے مرحلے میں 26 افراد بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی، بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا۔اجلاس میں چھ مختلف کمیٹیوں کے قیام اور پنجاب فلم فنڈ کمیٹی تشکیل دینے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پرانے سینما گھروں کی بحالی، سولر سسٹم کی تنصیب اور عوام کوکم قیمت پر تفریح کی سہولیات کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سینما گھروں کی بکنگ کا نظام آن لائن بنایا جائے۔اجلاس میں نوجوان فلم سازوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے ٹریننگ پرگرام کی منظوری دی گئی،بین الاقوامی ماہرین نوجوان فلم سازوں کو جدید فلم سازی کی تربیت دیں گے۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ پانچ سال میں پنجاب عالمی معیار کے سکرین ٹورزم کا مرکز بنے۔کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا کو پنجاب کی منفرد اور قیمتی ثقافت، نایاب ورثہ دکھائیں گے۔فلم سٹی فلمی صنعت کی بحالی، سرمایہ کاری، روزگار کے فروغ، عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے کا مکمل ایکوسسٹم ہے۔ قبل ازیں راولپنڈی میں قتل کی جانے والی حنا جاوید کے اہلخانہ نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، خط کے متن کے مطابق پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہیں، وزیراعلی پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں، کامیابی نہیں ہوئی۔فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قتل کیس کی فائل کا تفصیلی جائزہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔خط کے متن میں درج ہے کہ گھریلو ملازم قتل میں ملوث ہے تاہم فیصل سے متعلق شواہد نظرانداز کیے جا رہے ہیں، مقدمہ عدالت جانے سے پہلے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کسی کو مجرم یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتی، ملزمان کو تحفظ نہ دیا جائے اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہ قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، وہ حنا جاوید کے گھر والوں سے ملاقات کریں گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔

      پاک چین سی پیک تجارت علاقائی امن سمیت اہم موثر مزاکرات

      خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.