لاہور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا۔ دریں اثناء بنوں میں گاڑی پر حملہ سے امن کمیٹی کے رکن سمیت 3 افراد زخمی، ایک جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان کی مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی اور ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی زبردست جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ، پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے ۔ دریں اثناء بنوں میں قبائلی مشر اور امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکاہ ہوا جس سے ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بنوں ٹان شپ دبک سید خیل میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔نتیجے میں ان کا بیٹا ملک اینار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے پھٹنے سے ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔قبل ازیں جنوبی وزیرستان کی کراچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ پیر کی شام نماز کے دوران پیش آیا جس کے زخمیوں میں ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لعل گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے باعث زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسلسل ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں، مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی آوازوں کے سبب لوگ گھروں میں محصور رہے۔ چوکیاں تباہ
بریکنگ نیوز
- 24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
- بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت
- فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو
- زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی
- عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
- پٹرول 3.19 روپے سستا ڈیزل 2.25 روپے مہنگا
- قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صاحب حیثیت افراد سولر لگا کر رعایت سے فائدہ اٹھاتے وزیر توانائی 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور
- پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی’ سردی بڑھنے کا امکان
- پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
- مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس
- ایران نے یورپ امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے ٹرمپ حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا تہران
- عوام کی سلامتی انصاف کیلئے جیل جانا منظور جرم ترک کر دیں ورنہ نہیں چھوڑیں گئے مریم نواز
- پاک چین دیجیٹل روابط مزید مضبوط بنانے کا اعلان
- وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑاور چینی سفیرپاک چین انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں۔
- منڈی بہائوالدین : مریم نواز یونیورسٹی آف رسول کے ملٹی پرپز ہال میں طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹ رہی ہیں۔
- اسرائیل میں ریکارڈ ووٹنگ؛ نیتن یاہو کی پریشانی بڑھ گئی’اپوزیشن رہنما پر مبینہ حملہ’چاقو بردار شخص گرفتار
