Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
    • بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت
    • فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو
    • زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی
    • عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
    • پٹرول 3.19 روپے سستا ڈیزل 2.25 روپے مہنگا
    • قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • صاحب حیثیت افراد سولر لگا کر رعایت سے فائدہ اٹھاتے وزیر توانائی 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور
    • پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی’ سردی بڑھنے کا امکان
    • پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس
    • ایران نے یورپ امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے ٹرمپ حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا تہران
    • عوام کی سلامتی انصاف کیلئے جیل جانا منظور جرم ترک کر دیں ورنہ نہیں چھوڑیں گئے مریم نواز
    • پاک چین دیجیٹل روابط مزید مضبوط بنانے کا اعلان
    • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑاور چینی سفیرپاک چین انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • منڈی بہائوالدین : مریم نواز یونیورسٹی آف رسول کے ملٹی پرپز ہال میں طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹ رہی ہیں۔
    • اسرائیل میں ریکارڈ ووٹنگ؛ نیتن یاہو کی پریشانی بڑھ گئی’اپوزیشن رہنما پر مبینہ حملہ’چاقو بردار شخص گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران نے یورپ امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے ٹرمپ حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا تہران

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایسے
    میزائل تیار کرلیے جو یورپ اور امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ادھرایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی ریاست مسیسیپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ شروع کی۔ٹرمپ نے فوجی کارروائی کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ تیل کی قیمتیں اس سے کہیں زیادہ بڑھ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے لیے پوری طرح تیار تھے کیونکہ امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور یہ کارروائی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔جنگ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ انتظام کبھی زیادہ پسند نہیں آیا، امریکا نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی لیکن ان کے نزدیک یہ محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئی۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عبداللہ حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے عوام کو میدان سے دور کیا جا سکے گا۔سپریم لیڈر کے مشیر کا کہنا تھا کہ فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن اب نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایرانی معاشرے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دریں اثناء ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جہاز کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جنرل علی عبداللہی نے پیر کو بحیرہ عمان کے ساحلی علاقے کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ مقررہ بحری راستے سے ہٹنے یا ایرانی ضابطوں کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی جہاز، وجہ خواہ کچھ بھی ہو، خود کو خطرے میں ڈالے گا اور اسے سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایرانی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب خلیج فارس کے ساحلی علاقوں، جزائر اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اس علاقے میں ہونے والی تمام بحری آمدورفت کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطی میں جاری جنگ اور علاقائی کشیدگی کے باعث اہم بحری راستوں کی سلامتی اور تیل کی عالمی ترسیل پر توجہ بڑھ گئی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

      فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو

      مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.