لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں ابتدائی گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ووٹنگ نے سیاسی مقابلہ دلچسپ بنا دیا جبکہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے حامیوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے پہلے سات گھنٹوں میں 44.9 فیصد اہل ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جو ووٹنگ کی شرح کا نیا ریکارڈ ہے۔اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حزبِ اختلاف کے رہنما یائر گولان کے قریب چاقو لے کر پہنچنے والے 20 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔بی بی سی اردو کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ گولان انتخابی مہم کے دوران شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہے تھے۔بعد ازاں مجموعی ٹرن آٹ 74 فیصد تک پہنچ گیا۔ کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے 73 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔انتخابی تجزیہ کاروں کے مطابق ووٹرز کی غیر معمولی شرکت کے انتخابی نتائج پر اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔تاہم فلسطینی النسل اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ان کے مخالفین کو حکومت بنانے کے لیے عرب جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ووٹنگ کے دوران نیتن یاہو نے اپنے حامیوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کے مخالفین اور عرب اسرائیلی شہریوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح زیادہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- 24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
- بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت
- فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو
- زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی
- عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
- پٹرول 3.19 روپے سستا ڈیزل 2.25 روپے مہنگا
- قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صاحب حیثیت افراد سولر لگا کر رعایت سے فائدہ اٹھاتے وزیر توانائی 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور
- پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی’ سردی بڑھنے کا امکان
- پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
- مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس
- ایران نے یورپ امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے ٹرمپ حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا تہران
- عوام کی سلامتی انصاف کیلئے جیل جانا منظور جرم ترک کر دیں ورنہ نہیں چھوڑیں گئے مریم نواز
- پاک چین دیجیٹل روابط مزید مضبوط بنانے کا اعلان
- وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑاور چینی سفیرپاک چین انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں۔
- منڈی بہائوالدین : مریم نواز یونیورسٹی آف رسول کے ملٹی پرپز ہال میں طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹ رہی ہیں۔
- اسرائیل میں ریکارڈ ووٹنگ؛ نیتن یاہو کی پریشانی بڑھ گئی’اپوزیشن رہنما پر مبینہ حملہ’چاقو بردار شخص گرفتار
