نیویارک(این این آئی) پاکستان نے خلیجی جنگ کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش اور شناحت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ کے زیر جائزہ عرصے کے دوران کسی نئے لاپتا شخص کی شناخت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے زیر جائزہ عرصے کے دوران کسی نئے لاپتا شخص کی شناخت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990ء اور 1991ء کے المناک واقعات کے طویل انسانی اثرات ختم کرنے کے لئے لاپتہ کویتی شہریوں اور تیسرے ممالک کے شہریوں کے انجام کا تعین، ان کی باقیات اہل خانہ کے حوالے کرنے اور کویتی املاک کی واپسی کے لئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے عراق اور کویت کی جانب سے باہمی احترام کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت لاپتا افراد کی تلاش، املاک اور سرکاری دستاویزات کی واپسی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم بنیاد ثابت ہوگی۔عثمان جدون نے کہا کہ اپنے پیاروں کے انجام سے آگاہی کے لیے کئی دہائیوں سے منتظر خاندانوں کے لیے ہر قابلِ اعتماد اطلاع نئی امید پیدا کرتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
- آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
- چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
- پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
- شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنیکا فیصلہ
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
- کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
- وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
- ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
- پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
