لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کو ریکارڈ سمیت3 نومبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف معافی مانگ رہے ہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر بیان حلفی کے ساتھ توہین عدالت کا جواب جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ غیر مشروط معافی کیساتھ کہہ رہے ہیں عدالت کے حکم کی تعمیل میرا اختیار نہیں، آپ نے جواب میں جو وضاحت دی وہ قابل قبول نہیں، آپ نے عدالت کے حکم کو فٹ بال بنا رکھا ہے۔ چیف جسٹس کا جوائنٹ سیکرٹری کے پھر عدالتی حکم کی ازخود تشریح پر اظہار ناراضگی کیا چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف معافی مانگ رہے ہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کررہے ہیں، چیف جسٹس نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاجوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے درخواست گزار سنیارٹی بارے فیصلہ دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائیکورٹ میں فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی درخواست گزار کی استدعا تھی کہ عدالت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پاکستان آسٹریا کا اقتصادی تجارتی ثقافتی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم
- آئی سی سی کی نئی رینکنگ بابر کو دھچکا شاہین اور صاحبزادہ فرحان کی ترقی
- چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات قیتی اشیاء سے محروم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- وزیر قانون کا کنگن پور میں زہریلی کھیر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس
- پشین : گاڑی پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق
- شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنیکا فیصلہ
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
- کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
- وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
- ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
- پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
