اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جدید سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز سے معاشرے کا کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں رہا، حتیٰ کہ ان کے اپنے والد کو بھی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے کزن کی وائس کلوننگ اور اغوا کے جھوٹے ڈرامے کے تحت تاوان کی کال موصول ہوئی۔جمعرات کو یہاں پی ٹی اے اور یو این ڈی پی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے اپنا ذاتی واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ان کے والد کو ایک شدید پریشان کن کال آئی جس میں کال کرنے والے نے ان کے کزن احمد کی آواز بنا کر بات کروائی۔ کال پر دعویٰ کیا گیا کہ احمد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ایف آئی آر سے بچنے کے لیے فوری طور پر رقم ٹرانسفر کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس جعلی کال میں جعل سازوں کے پاس ان کے خاندان کے بارے میں تمام حساس معلومات موجود تھیں، انہیں معلوم تھا کہ احمد کون ہے، وہ ان کے والد کو کس نام سے پکارتا ہے، اس کے کتنے بہن بھائی ہیں اور اس کی روزمرہ کی نقل و حرکت کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خوش قسمتی سے وہ اس نوعیت کے دیگر واقعات سے پہلے ہی باخبر تھیں جس پر انہوں نے فوری طور پر کزن سے رابطہ کر کے اس کی خیریت دریافت کی اور فراڈ ناکام بنا دیا لیکن جعل سازوں کی معلومات اتنی مکمل تھیں کہ ایک عام انسان آسانی سے دھوکہ کھا سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
- اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
- اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
- خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
- اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
- آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
- ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
- گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
- تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی
- ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
- بیرونی کمپنیوں کی خدمات پاکستانی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار
- جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم
- موٹر سائیکل کھائی میں گرنےسے 55 سالہ شخص جاں بحق
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی
