لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت منظور ہونے
والے سولر کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، 25کلوواٹ تک کے منظور شدہ سولر کنکشنز کی نیٹ میٹرنگ بلنگ کی منظوری کے اختیارات متعلقہ سرکلز کے سپرد کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو سولر کنکشنز کے کیسز کی جانچ پڑتال اور منظوری کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت 25کلوواٹ تک کے ان کنکشنز کی نیٹ میٹرنگ بلنگ کی منظوری متعلقہ سرکلز سے حاصل کی جا سکے گی۔
