Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپوزیشن عرب جماعتوں سے ملکر حکومت بنائے اسرائیلی ڈیموکریٹس پارٹی
    • ڈیزل کی قیمت میں2.29 روپے اضافہ پٹرول کی قیمت برقرار
    • مکہ ریاض پر ڈرون میزائلوں سے حملے ناکام 24 گھنٹوں324 حوثی ہلاک
    • پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم
    • ایلون مسک امریکی انتخابات میں سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • صارفین کیلئے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی مہنگی ہونیکا امکان
    • سابق گورنر سندھ محمد زبیر خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ فر نٹ فٹ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • پاکستان 25مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام میںجاچکا ہے: محمد زبیر
    • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا: امیر مقام
    • بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانے کا سامنا
    • سہیل آفریدی اور ان کی کچن کیبنیٹ پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
    • باغ : گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،بچی زخمی
    • جھانوی کپور بھارتی سنیما سے متعلق بیان پر تنقیئد کی زد میں
    • ہانگ کانگ سپر سکسز پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
    • بڑھتی مہنگائی ٹماٹر34.91 آلو 3.27 دال چنا 2.11 ڈیزل کی قیمت میں 2.53 فیصد اضافہ
    • ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی
    • چنیوٹ: مولانا اللہ وسایا’مولانامفتی محمد تقی عثمانی اورحافظ حمد اللہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
    • اوگرا نے اکتوبر کیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا
    • 45ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی جھلکیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیکوڑٹی فورسز کی بر وقت کاروائی بلوچستان میں 5 ڈرون حملے ناکام

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ، پشاور ( نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پر فتنہ الہندوستان کے 5ڈرون حملے ناکام بنادئیے۔ لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ادھر فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں نے دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثراور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون گرا دئیے گئے۔دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دئیے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں لکی مروت اور باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مسلح افراد ہلاک کردئیے گئے ۔پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ برنگ کی سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ دوسری جانب لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ملزمان کا پیچھا کرکے دونوں مسلح افراد کوہلاک کردیا گیا۔دوسری جانب فتنہ الہندوستان کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا۔تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔سہولت کاروں نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر بہت شرمندہ ہیں، ہم آئندہ کسی دہشت گردتنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے اور نوجوان نسل بھی ان تنظیموں سے دور رہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور انکے اہلخانہ کی دہشت گرد تنظیموں سے اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے۔
    ڈرون حملے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیزل کی قیمت میں2.29 روپے اضافہ پٹرول کی قیمت برقرار

      پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم

      پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.