Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپوزیشن عرب جماعتوں سے ملکر حکومت بنائے اسرائیلی ڈیموکریٹس پارٹی
    • ڈیزل کی قیمت میں2.29 روپے اضافہ پٹرول کی قیمت برقرار
    • مکہ ریاض پر ڈرون میزائلوں سے حملے ناکام 24 گھنٹوں324 حوثی ہلاک
    • پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم
    • ایلون مسک امریکی انتخابات میں سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • صارفین کیلئے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی مہنگی ہونیکا امکان
    • سابق گورنر سندھ محمد زبیر خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ فر نٹ فٹ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • پاکستان 25مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام میںجاچکا ہے: محمد زبیر
    • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا: امیر مقام
    • بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانے کا سامنا
    • سہیل آفریدی اور ان کی کچن کیبنیٹ پارٹی کا بھٹا بٹھا کر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
    • باغ : گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،بچی زخمی
    • جھانوی کپور بھارتی سنیما سے متعلق بیان پر تنقیئد کی زد میں
    • ہانگ کانگ سپر سکسز پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
    • بڑھتی مہنگائی ٹماٹر34.91 آلو 3.27 دال چنا 2.11 ڈیزل کی قیمت میں 2.53 فیصد اضافہ
    • ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی
    • چنیوٹ: مولانا اللہ وسایا’مولانامفتی محمد تقی عثمانی اورحافظ حمد اللہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
    • اوگرا نے اکتوبر کیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا
    • 45ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی جھلکیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات پاکستان سنگاپور کا دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ شراکت داری کو دو طرفہ اور آسیان کے پلیٹ فارم کے ذریعے، کثیر الجہتی سطحوں پر اہمیت دیتا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیراعظم نے سنگاپور کی شاندار اقتصادی تبدیلی، جدت اور ترقی کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ اپنی شراکت داری کو دو طرفہ اور آسیان کے پلیٹ فارم کے ذریعے، کثیر الجہتی سطحوں پر اہمیت دیتا ہے۔فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں ڈیجیٹل اکانومی، فن ٹیک، انفرا سٹرکچر کی ترقی، لاجسٹکس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور سروسز کے شعبہ شامل ہیں۔ انہوں نے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعاون کے لئے نئے راستے تلاش کرنے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے پر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں اعلی سطح کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، کاروباری اداروں کے درمیان روابط اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی میل جول کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرجہتی فورمز پر تعاون اور آسیان کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے روابط کا بھی جائزہ لیا، خصوصا 2027 میں سنگاپور کی آسیان کی سربراہی کے تناظر میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل اور پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے سنگاپور کو آسیان کی رکنیت حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال سنگاپور کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاکستان بھی کثیرالجہتی سطح پر اہم ذمہ داری سنبھال رہا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھال چکا ہے۔انہوں نے مئی 2026 میں قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں پر سوار پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سنگاپور کے تعاون کو سراہتے ہوئے سنگاپور کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سنگاپور کے وزیر خارجہ نے انتہائی مہربانی اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا، جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم دونوں ممالک کے گہرے سفارتی تعلقات ان کے اقتصادی روابط میں پوری طرح منعکس نہیں ہوتے۔ انہوں نے اپنے 35 سالہ پیشہ ورانہ تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اقتصادی وزارتوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے گزارا ہے اور دو سال قبل وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے پہلے روز ہی اپنے ساتھیوں کو واضح کیا تھا کہ اب اقتصادی سفارت کاری کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں، باہمی تعاون، روابط کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرکے اقتصادی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستانی حکام کو تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر سنگاپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تقریبا ً1500 پاکستانی حکام ان سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں، جسے پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کرنا ہے اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ایس آئی ایف سی کو ضم کر دیا گیا ہے، اس اقدام کے نتیجے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ میں سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں، پروفائلز اور معلوماتی بروشرز سمیت متعلقہ مواد دستیاب ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سنگاپور میں اپنے ہم منصب اداروں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ تعاون کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اور مہارتوں کی ترقی کے حوالے سے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کیساتھ مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ آفات سے نمٹنے کے شعبے میں بھی مفاہمت کی ایک یادداشت کا آج تبادلہ کیا جائے گا،پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں تمام ضروری منظوریوں سمیت متعلقہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور مفاہمت کی یادداشت کے تبادلے کے بعد ایک ہفتے کے اندر کابینہ سے اس کی توثیق حاصل کر لی جائے گی۔ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا کہ کثیرالجہتی امور اور مختلف عالمی فورمز پر پاکستان اور سنگاپور کے درمیان بہترین تعاون موجود ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے علاقائی امور میں سنگاپور کے وزیر خارجہ کی دلچسپی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی پیش رفت سے متعلق مسلسل رابطے میں رہتے اور معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالتِ انصاف سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوستی اور تعاون کا موجودہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان سے الحاق کا تاریخی دن مناتے ہیں۔ اس موقع پر یکم نومبر کو وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ متوقع ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری پن بجلی، بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری کے ذریعے عمل درآمد تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص توانائی کے منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کی تیاری پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔وزیراعظم ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔
    وزیر اعظم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیزل کی قیمت میں2.29 روپے اضافہ پٹرول کی قیمت برقرار

      پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم

      پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.