واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر حلے پر ہیں لیکن ان
پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ہیلووین پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر مکر جاتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ کیا وہ کوئی معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کی۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
امریکی صدر
