راولپنڈی(این این آئی ) پاکستان کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا116واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گاوہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطا کیا گیا ۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر1910 کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نی27جولائی 1948 کوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطا کیا گیا۔
کیپٹن محمد سرور شہید کا116واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا

