اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری، عرب لسٹ کا گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ
اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس دوران عرب لسٹ نے گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ عرب لسٹ میں شامل جماعت تبدیلی تحریک کےسربراہ احمدالطیبی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کےخاتمے کے لیے آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب لسٹ نے آئزنکوٹ کو حمایت کے بدلے مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عرب سوسائٹی کے لیے سکیورٹی نیٹ ورک فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔ آئزنکوٹ کو عرب سوسائٹی کے مسائل کا جلد ازالہ کرنےکی شرائط پیش کی ہیں۔ اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی
اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری، عرب لسٹ کا گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ

