قومی کرکٹر سعود شکیل نے ٹیم میں شامل سینئرز پر زور دیا ہے کہ وہ بھی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مثالی کارکردگی دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کے بعد سینئر کرکٹرز کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور انہیں اپنی کارکردگی سے مثال قائم کرنا ہوگی۔ ٹیم کی نئی تشکیل میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام کھلاڑی اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں اور ایسے میں زیادہ ذمہ داری سینئرز پر عائد ہوتی ہے۔

