رائے ونڈ (نیوز ایجنسیاں)رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عمر فاروق ،مولانا ضیاء الحق ، مولانا ربیع الحق آف بنگلہ دیش ،مولانا محمد اسماعیل گودرہ،مولانا عبدالرحمان آف بمبئی ودیگر نے کہا ہے کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا یہی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے ،آج کا مسلمان ذلیل ورسوا ہورہا ہے ،پریشانی اور آفات میں گھرے ہوئے مسلمان نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا ہے ،رب کی بجائے سبب پر یقین کرکے اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہا ہے ،حقیقی خالق کو منا لیں ،احوال کی درستگی خود بخود ہو جائے گی ،اخلاق ،معاملات ،معاشرت سب کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے ،اغیار کی نقالی کو چھوڑ کر آقائے کائنات ۖکی اطاعت کو اپنا لینے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں ،آج اگر ہر مسلمان کا عقیدہ درست ہوجائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول شروع ہو جائے گا ،اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین اور مخلوق سے کچھ نہ ہونے کا یقین اس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے ،ناراض رب کو منانے کیلئے اس کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے نماز کو لازمی پکڑ لو ،دکھ تکلیف ،ہرحاجت کیلئے اپنے رب کو پکاریں اسی سے مدد مانگیں وہ سنتا ہے ،وہی سننے والا ہے، وہی مشکل کشا ،حاجت روا ہے اسکے علاوہ کوئی دینے والا نہیں ہے ۔علمائے اکرام نے مزید کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے ، اپنی اولاد ،مال کو دین کیلئے وقف کریں ،اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں ،اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں ،دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائے گی ،دنیا میں آنے کی ترتیب ہے، جانے کی ترتیب نہیں ہے ،جوان اولاد کو بوڑھے والدین کندھا دیتے نظر آتے ہیں ،وقت کو قیمتی جانیں ،مساجد کو آباد کریں، نیک اعمال کریں ،مسلمان کی قدر کریں، اپنے اعلیٰ اخلاق کے ذریعے دین کو اپنائیں ،اچھے اخلاق والا روز محشر نبی مکرم کے ساتھ ہوگا ۔اپنے اخلاق ،معاملات اور اعمال کی بہتری کیلئے دینی ماحول کو اپنائیں ۔مساجد میں وقت دیں ،اولادوں کو دین سکھائیں ،نماز کی پابندی کو معمول بنالیں ،اپنے ناراض رب کو منانے کیلئے رات کی تنہائیوں میں اٹھیں ،تہجد کا اہتمام کریں، دنیا وآخرت کی کامیابیاں مقدر ہوں گی، آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے ،آفات ،مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین محمدی سے دوری ہے ،انسان اپنی کامیابی مال میں سمجھ رہا ہے ،مال کمانے کیلئے کسی چیز کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں ہے۔ حرام ،حلال کی تمیز کئے بغیر مال بنا رہا ہے، قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے زمانے کی قسم اٹھا کر کہا ہے کہ انسان گھاٹے میں ہے ،صرف وہی انسان فلاح و نجات کا حقدار ہوگا جو اللہ کی خوشنودی اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو گا ،دنیا کی کامیابی کو مال میں سمجھنے والے بے وقوف ہیں ۔اصل کامیابی اعمال میں ہے ،نیک ،صالح اعمال کی بدولت اللہ کو رضا کیا جاسکتا ہے ۔دین کے کام کو کرنے والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں ۔رات کی تاریکیوں میں اٹھ کر رب کو منانا اور دن کی روشنی میں ا س کی مخلوق کی خدمت کرنے سے کامیابی کے راستے کھلیں گے ،آج وقت گزر رہا ہے اس نے گزرنا ہی ہے، کیوں نا اس وقت کو قیمتی بنالیا جائے ،وقت کو قیمتی بنانے کیلئے نیک صالح اعمال کرنا ہوں گے۔ اپنے دلوں میں رب کا خوف اور مخلوق کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تو کامیابی قدم چومے گے ۔
علمائ
بریکنگ نیوز
- پٹرول مزید 6.59 روپے ڈیزل 4.25 روپے سستا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمٹوں کا چارٹ
- اپنے گھروں میں اسلام نافز کریں پریشانی آفات میں بے گھر مسلمانوں نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
- پنجاب کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا مشن مریم نواز کرائم سر ویلنس یونٹ کا افتتاح
- گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل
- حوثیوں کی مدینہ منورہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام عرب ممالک کی شدید مذمت
- بلاول بھٹوزرداری گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
- تجارتی خسارہ میں 16 فیصد اضافہ پاکستان کا بیرونی قرضہ 68 ارب ڈالر سے بڑھ کر 135 ارب ڈالر ہو گیا
- فلک شبیر تو ابو بکر کے بھی ابو ہیں سارہ خان کا دلچسپ بیان
- پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
- تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
- بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل
- سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے
- پنجاب میں کرپشن کے الزامات، چوہدری سالک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
- پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان
- پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
- ماسکو:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزنڈر گلسان کاایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
- مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری
