Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلک شبیر تو ابو بکر کے بھی ابو ہیں سارہ خان کا دلچسپ بیان
    • پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
    • بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل
    • سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے
    • پنجاب میں کرپشن کے الزامات، چوہدری سالک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
    • پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان
    • پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
    • ماسکو:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزنڈر گلسان کاایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
    • مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری
    • سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے زندگی کی76 بہاریں دیکھ لیں
    • پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا:شوکت یوسفزئی
    • کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جس پر سب فخر کرسکیں، گورنر سندھ
    • ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے بات چیت کی جائے:بلاول بھٹو
    • اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
    • شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلیسے متعلق کیس جلد سماعت درخواست سپریم کورٹ میں دائر
    • گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر قانونی امیگریشن، نادرا، کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر مملکت نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا۔ ڈین جاروس نے کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کی موثر روک تھام کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں پہلے سے بہترین تعاون موجود ہے، جسے مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں فریقین نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ اس یادداشت کے ذریعے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) اور پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کے درمیان تعاون کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران برطانیہ اسمگل کی جانے والی منشیات کے 330 کیسز ناکام بنائے گئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تربیتی پروگراموں، نادرا، امیگریشن، کوسٹ گارڈز اور سائبر کرائم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ محسن نقوی نے اپسکیل منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک نے وزارتِ داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ کے متعلقہ حکام کے علاوہ پاکستان کے وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرپرسن سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
    برطانیہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ

      بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل

      سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.