لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد 76برس کے ہو گئے ۔شیخ رشید احمد6 نومبر 1950 کو پیدا ہوئے۔ شیخ رشید احمد کا شمار ملک کے سینئر اور معروف سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1985 میں عملی پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا اور مختلف ادوار میں متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور کئی وزارتوں کے قلمدان سنبھالے ۔شیخ رشید احمد سیاسی حلقوں میں اپنے منفرد اندازِ گفتگو، برجستہ جملوں اور سیاسی پیشگوئیوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

