اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال دسمبر میں وطن
واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ جلاوطنی میں رہنے کے بجائے جیل جانے یا موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اگر موت ہی میری قسمت ہے تو میں اپنے ہی ملک میں اپنے لوگوں کے درمیان مرنا پسند کروں گی۔شیخ حسینہ 2024 میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔
شیخ حسینہ واجد

