اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے 8 اصول طے کر دیے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ضمانت کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی یا ناانصافی پر مبنی ہو تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملزم ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کرے، استغاثہ کے گواہوں پر دبا ڈال کر شواہد متاثر کرنے یا ان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو ضمانت منسوخ ہوگی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کے عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر فرار ہونے کا امکان ہو، تفتیش کے شفاف عمل میں مداخلت کی کوشش کرے یا آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اسی نوعیت کے کسی دوسرے جرم کا ارتکاب کرے تو بھی ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوران تفتیش نئے حقائق اور شواہد سامنے آئیں جو ملزم کے جرم میں ملوث ہونے کا اشارہ دیں تو ضمانت منسوخی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں 9 ماہ کی تاخیر اور ملزم کا کردار مزید تحقیق کا تقاضا کرتا ہے۔کیس کے مطابق لاڑکانہ کے رحمت پور تھانے میں درج مقدمے کا واقعہ 3 مارچ 2024 کو پیش آیا، ڈسپوزل فیز سے اسپیشل لائن کھینچ کر دکانوں کو بجلی فراہم کرنے کے دوران تار ٹوٹنے سے نور حسین نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔سیشن جج لاڑکانہ نے 30 جنوری 2025 کو ملزم علی اصغر کھوکھر کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی تھی۔سندھ ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ نے 20 اکتوبر 2025 کو ایف آئی آر میں 9 ماہ کی تاخیر اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی، جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلہ تحریر کیا، سپریم کورٹ نے فیصلے کی نقل چیئرمین واپڈا کو معلومات کے لیے ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی۔عدالت نے قرار دیا کہ بجلی کی غیر قانونی فراہمی، چوری اور پرائیویٹ سائفننگ میں ملوث افراد کے کردار کا واپڈا اور متعلقہ یوٹیلیٹی کمپنی جائزہ لیں۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل
- سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے
- پنجاب میں کرپشن کے الزامات، چوہدری سالک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
- پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان
- پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
- ماسکو:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزنڈر گلسان کاایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
- مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری
- سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے زندگی کی76 بہاریں دیکھ لیں
- پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا:شوکت یوسفزئی
- کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جس پر سب فخر کرسکیں، گورنر سندھ
- ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے بات چیت کی جائے:بلاول بھٹو
- اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
- شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلیسے متعلق کیس جلد سماعت درخواست سپریم کورٹ میں دائر
- گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
- شہباز شریف کی 100 فیصد ڈیجیٹل دائیگیوں کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف ٹی ڈی اے پی کی تعمیر نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- امریکی سٹاک مارکیت کریش سرمایہ کاروں کے 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے ٹرمپ نیتن یاہو کی شکست پر تہران مین جش
