لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے بیوہ بزرگ خاتون رضیہ بیگم کی درخواست منظور کرتے ہوئے پوتے کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی کالعدم قرار دے دیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں نے انگوٹھے کے نشان کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی، بیع کے معاہدے کی تصدیق کا بوجھ مدعی (پوتے) پر ہے، خاتون پر نہیں۔ عدالت نے اصول بیان کیا کہ پہلے مدعی اپنا دعویٰ ثابت کرے پھر دوسرے فریق سے جواب مانگا جائے، پردہ نشین اور کمزور خواتین کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے حفاظتی اصولوں پر عمل لازمی قرار دیا گیا، آزادانہ مشورہ، رضامندی اور معاہدے کی نوعیت سمجھائے جانے کا ثبوت ضروری ہے۔ عدالت نے40 لاکھ روپے کی نقد ادائیگی پر سوالات اٹھائے کہ رقم کہاں سے آئی اور کیسے دی گئی؟ فیصلے میں کہا گیا کہ ادائیگی کا بوجھ دستاویز سے فائدہ اٹھانے والے پر ہوتا ہے جبکہ ماتحت عدالتوں نے ادائیگی لکھ کر یہ بوجھ خاتون پر ڈال دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ قبضہ رکھنے سے عبوری ریلیف کا حق نہیں بنتا جب تک معاہدہ ثابت نہ ہو۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ عمر رسیدہ خاتون رقم لے کر معاہدے سے کیوں پھرتیں اور اپنے ہی پوتے کے خلاف ایف آئی آر کیوں کرواتیں؟
بریکنگ نیوز
- میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکائونٹس بند کردئیے
- لاہور ہائیکورٹ:ازدواجی زندگی میں تشدد اور زیادتی سے متعلق قانون سازی کرنیکی درخواست خارج
- بزرگ بیوہ کی درخواست منظور’ پوتے کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی کالعدم قرار
- پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ دوسرا فرار
- برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو اضافہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری میر محمد خان لہڑی ملاقات کررہے ہیں۔
- دھوکہ دہی ‘فراڈ کے ملزم کی نظرثانی اپیل نمٹا دی گئی’ 9 ماہ 13 دن کی سزا معاف
- تھر کے کوئلے سے صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے: شرجیل میمن
- کراچی:وی کیئر کے زیراہتمام کمیونٹی کارنیوال 2026 ء منایا جارہا ہے۔
- لاہور’ ٹریفک حادثات و دیگر واقعات ‘ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
- پنجاب کسان بینک لمیٹڈ کا کنٹرول محکمہ خزانہ کے سپرد
- سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32 ملین ڈالرز جرمانے کی ادائیگی، گھر پر نظر بندی کا حکم
- میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں روسی ‘ یوکرینی حکام کا وائٹ ہائوس میں اجلاس، جنگ بندی پر پیشرفت
- ایران پر حملہ’ اسرائیل کا نہیں امریکا کا فیصلہ تھا: اسرائیلی سفیر
- سعودی عرب کا سیاحتی ویزا،4نئے ممالک کے شہریوں کو سہولت فراہم کر دی گئی
- اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
- پاک’ تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
- مرتضیٰ وہاب کراچی کے جعلی اور قبضہ میئر ہیں: حافظ نعیم الرحمن
- مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری
- 9 مئی واقعات’ اسد عمر’فواد چودھری’مسرت چیمہ’ اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
