Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
    • پاک’ تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
    • مرتضیٰ وہاب کراچی کے جعلی اور قبضہ میئر ہیں: حافظ نعیم الرحمن
    • مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری
    • 9 مئی واقعات’ اسد عمر’فواد چودھری’مسرت چیمہ’ اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
    • ایمان مزاری’ ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں
    • اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں کڑوڑوں ڈالر کا جدید امریکی ٹیکنالوجی نیٹ ورک نصب
    • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سٹیٹ بینک کے دورے کے موقع پر گورنر جمیل احمد اور دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • پاکستان نے عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کر لیا:فواد چوہدری
    • مولانا فضل الرحمان کیساتھ چلنے پر تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم
    • جناح ہائوس حملہ کیس ،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع
    • آصف زرداری صدر’ یوسف رضا گیلانی فارم 47سے چیئرمین سینیٹ بنے:اسد عمر
    • سیالکوٹ پولیس کی کارروائی’ جیولر کے گھر سے لوٹا 2 کلو سونا برآمد کرلیا
    • امریکی انتخابات ‘ پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے نئی بحث
    • استنبول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان او آئی سی وزارتی اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھائی ہے، وزیراعظم کے اعتراف پر محسن نقوی کا دلچسپ جواب
    • 24 گھنٹے ڈیوٹی ‘ روبوٹس کی کارکردگی کا پول کھول دیا’ 6میں سے 2 ناکام
    • او آئی سی ممالک کے درمیان تجارت اور برآمدات کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے: جام کمال خان
    • ایران جنگ’ دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا
    • درآمدی گندم کا جہاز پاکستان پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کی توقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    9 مئی واقعات’ اسد عمر’فواد چودھری’مسرت چیمہ’ اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں اسد عمر، فواد چوہدری، مسرت چیمہ، اعظم سواتی، کرامت کھوکھر اور حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں8 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ اوردلائل طلب کر لئے۔ عدالت کے باہر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو منفی پیغام جارہا ہے، لوگ اپنے پیسے لے کر باہر جارہے ہیں جس طریقے سے فیصلے کیے جارہے ہیں اس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب صورتحال ہے کہ پیپلز پارٹی’ مسلم لیگ ن کی حکومت کو فارم 47 کی حکومت کہتی ہے، آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم47 سے چیئرمین سینیٹ بنے۔ حکومت کو چاہیے کہ شاہ محمود قریشی کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سال میں عالمی سطح پر ایک منفرد پوزیشن حاصل کی ہے، آج ہمارے رہنمائوں کو دنیا بھر میں جو مقام مل رہا ہے اس کی مثال کم ملتی ہے، پاکستان کے رہنما چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران جائیں تو ان کا استقبال ہوتا ہے اور عالمی ممالک پاکستان کی بات کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ پوزیشن برقرار رکھنی چاہیے، ملک کے اندرونی حالات بہتر اور سیاسی ماحول سازگار بنایا جائے، گزشتہ چار سال میں سیاسی تلخی بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول 400 روپے تک پہنچ گیا ہے اور مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو حکمران طبقے کو حاصل سہولیات بھی ختم ہوجائیں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی، تحریک تحفظ آئین کی قیادت اور سلمان اکرم راجہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر زیرحراست رہنمائوں سے مذاکرات کرے، حماد اظہر سمیت دیگر رہنمائوں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیرحراست پی ٹی آئی قیادت کو ریلیف دیا جائے تو مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مولانا فضل الرحمان بھی اپنے تلخ بیانات واپس لیں اور حکومت بھی مثبت سمت میں قدم بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کی بات کے بعد مسلم لیگ ن نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے خلاف جبکہ تحریک انصاف نئے صوبوں کی حامی ہے، حکومت کو اس معاملے پر تحریک انصاف سے بات کرنی چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا

      پاک’ تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

      مرتضیٰ وہاب کراچی کے جعلی اور قبضہ میئر ہیں: حافظ نعیم الرحمن

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.