لاہور (کورٹ رپورٹر) جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات سماعت انسداد دہشت
گردی کی عدالت میں ہوئی، شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے،آئندہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلئے گئے ،جبکہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
جناح ہائوس حملہ کیس ،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع

