کراچی( این این آئی)ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت درآمدی گندم کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ایم وی الیکس نامی کارگو جہاز 54ہزار 983میٹرک ٹن درآمدی گندم لے کر کراچی کے آٹر اینکریج پر پہنچ گیا جہاں سے اسے پورٹ قاسم پر برتھ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ایم وی الیکس کے ذریعے آنے والی درآمدی گندم پنجاب کی فلور ملز کو فراہم کی جائے گی تاکہ صوبے میں آٹے کی دستیابی کو بہتر بنایا جا سکے۔ایم وی کاراکوس نامی کارگو جہاز کی جمعہ اور ہفتہ کی رات آٹر اینکریج آمد شیڈول ہے، یہ جہاز 58ہزار 488میٹرک ٹن درآمدی گندم لے کر آرہا ہے جسے سندھ کی فلور ملز کو سپلائی کیا جائے گا۔
