لاہور (محمد کامران سے) ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تقریبا آٹھ ماہ قبل شالامار زون کے علاقے حق نواز روڈ باغبانپورہ میں بغیر منظور شدہ نقشہ اور بغیر کمرشلائزیشن تعمیر کی جانے والی تقریبا50 غیر قانونی دکانوں کو آپریشن کے دوران مسمار کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ تمام دکانیں دوبارہ مکمل طور پر تعمیر ہو چکی ہیں جبکہ ان پر دوسری منزل کی تعمیر بھی آخری مراحل پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تعمیرِ نو میں متعلقہ افسران کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے سنگین الزامات سامنے آرہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق بلڈنگ انسپکٹر سلیم، موجودہ بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد، زونل آفیسر میڈم قراة العین اور میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسین کی مبینہ رضامندی سے یہ غیر قانونی تعمیرات دوبارہ مکمل کروائی گئیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی منظوری یا اجازت کے بغیر دوبارہ تعمیرات مکمل کر دی گئیں جس میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی ہوئی۔ شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے باوجود وہ دوبارہ اسی جگہ تعمیر ہو جائیں تو ایسے آپریشنز کا مقصد کیا رہ جاتا ہے؟ عوام کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کی شفافیت اور مثریت پر مزید سوالات جنم لیں گے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر اگر کسی بھی سرکاری اہلکار کی غفلت یا ملی بھگت ثابت ہو تو اس کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قومی خزانے کے نقصان کا ازالہ ہو اور آئندہ ایسی بے ضابطگیوں کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- صوبائی دارالحکومت میں چوریاں ڈکیٹیاں شہری نقدی قیمتی اشیاء سے محروم
- حق نواز روڈ باغبانپورہ مسمار کی گئی 50 دکانیں دوبارہ تعمیر ذمہ د ران کی مبینہ ملی بھگت پر سوالات اٹھ رہے
- گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثنا اللہ
- امیرِ قطر ‘ ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال
- آپ دفتر آئیں بیٹھ کر اس معاملے پر تفصیل سے بات کرتے ہیں:آفیسر پلاننگ’ ڈاکٹر رائے امتیاز حسین’ دیگر افسران’خبر کے حوالے سے موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا
- نئے سٹیٹ لائونج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا:خواجہ آصف
- پٹرول مزید 6.59 روپے ڈیزل 4.25 روپے سستا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمٹوں کا چارٹ
- اپنے گھروں میں اسلام نافز کریں پریشانی آفات میں بے گھر مسلمانوں نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
- پنجاب کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا مشن مریم نواز کرائم سر ویلنس یونٹ کا افتتاح
- گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل
- حوثیوں کی مدینہ منورہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام عرب ممالک کی شدید مذمت
- بلاول بھٹوزرداری گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
- تجارتی خسارہ میں 16 فیصد اضافہ پاکستان کا بیرونی قرضہ 68 ارب ڈالر سے بڑھ کر 135 ارب ڈالر ہو گیا
- فلک شبیر تو ابو بکر کے بھی ابو ہیں سارہ خان کا دلچسپ بیان
- پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
- تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
- بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل
- سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے
