لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق
سبزہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث دم توڑ گیا، جس کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے ہوئی۔داتا دربار کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 61سالہ خاتون ساجدہ اقبال شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں تیسرے واقعہ میں اسلام پورہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ جبکہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹکٹ گھر کے پاس فٹ پاتھ کنارے سے بھی 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
