لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کسان بینک لمیٹڈ کا کنٹرول محکمہ خزانہ کے سپرد کر دیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق بینک کا نیا نام پنجاب کسان بینک کوآپریٹو بینک رکھا گیا ہے۔فیصلے کے تحت پنجاب کسان بینک لمیٹڈ کے تمام انتظامی معاملات اب محکمہ خزانہ دیکھے گا۔اس حوالے سے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کو رولز آف بزنس میں ترمیم کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
