Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاکھ روپے کا ایک سیرپ جناح ہسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی13
    • پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی مزہبی رواداری کی اعلی مثال قائم
    • سرینا ہوٹل میں منعقدہ جاپان سیلف ڈیفنس فورسز ڈے ) جاپان کی خود دفاعی افواج کے د ن (کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر، مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شوئیچی، محترمہ اکاماتسو یومیکو، اور جاپانی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل تویوڈا تاکیشی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
    • جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون سفارتی روابط اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ
    • میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکائونٹس بند کردئیے
    • لاہور ہائیکورٹ:ازدواجی زندگی میں تشدد اور زیادتی سے متعلق قانون سازی کرنیکی درخواست خارج
    • بزرگ بیوہ کی درخواست منظور’ پوتے کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی کالعدم قرار
    • پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ دوسرا فرار
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو اضافہ
    • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری میر محمد خان لہڑی ملاقات کررہے ہیں۔
    • دھوکہ دہی ‘فراڈ کے ملزم کی نظرثانی اپیل نمٹا دی گئی’ 9 ماہ 13 دن کی سزا معاف
    • تھر کے کوئلے سے صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے: شرجیل میمن
    • کراچی:وی کیئر کے زیراہتمام کمیونٹی کارنیوال 2026 ء منایا جارہا ہے۔
    • لاہور’ ٹریفک حادثات و دیگر واقعات ‘ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
    • پنجاب کسان بینک لمیٹڈ کا کنٹرول محکمہ خزانہ کے سپرد
    • سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32 ملین ڈالرز جرمانے کی ادائیگی، گھر پر نظر بندی کا حکم
    • میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں روسی ‘ یوکرینی حکام کا وائٹ ہائوس میں اجلاس، جنگ بندی پر پیشرفت
    • ایران پر حملہ’ اسرائیل کا نہیں امریکا کا فیصلہ تھا: اسرائیلی سفیر
    • سعودی عرب کا سیاحتی ویزا،4نئے ممالک کے شہریوں کو سہولت فراہم کر دی گئی
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون سفارتی روابط اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جاپان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے قیام کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی اور ان کی اہلیہ یومیکو اکاماتسو نے استقبالیہ تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب میں جاپانی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کرنل تویوڈا تاکیشی نے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر جاپان اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے، جس کے بعد جاپانی سفیر، وفاقی وزیر دفاع اور دیگر مہمانوں نے یادگاری کیک کاٹا۔ تقریب میں جاپان کے وزیر دفاع کوئزومی شن جیرو کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔استقبالیہ میں اعلیٰ عسکری حکام، وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران، سفارتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی تاریخ دراصل جاپان کے امن کے عزم کی عکاس ہے۔ جاپان کی دفاعی افواج آج بھی امن پسندی اور صرف دفاعی حکمت عملی کے اصولوں پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان جس امن کا خواہاں ہے وہ خاموشی کے بجائے مکالمے، تقسیم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے۔جاپانی سفیر نے کہا کہ امن کا تحفظ صرف عسکری طاقت کے مظاہرے سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے مسلسل سفارتی روابط، مکالمے اور ایک دوسرے کے درمیان اعتماد کے پل تعمیر کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو مذاکرات میں تبدیل کرنے کی پاکستان کی غیر معمولی سفارتی مہارت عالمی برادری کی جانب سے اعلی سطح پر پذیرائی کی مستحق ہے۔اکاماتسو شوئیچی نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون کی مختلف مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جاپان کی زمینی دفاعی افواج کے فوجی تربیتی ادارے فوجی سکول میں بین الاقوامی طلبہ کو تعلیم و تربیت فراہم کی گئی۔ اسی طرح 2010 میں شمال مغربی پاکستان میں آنے والے سیلاب کے دوران جاپانی زمینی دفاعی افواج کے ہیلی کاپٹر یونٹ نے امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاپان کی بحری دفاعی افواج کے جنگی جہاز مراسامے نے کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 میں بھی شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔جاپانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز یکم جولائی 1954 کو قائم کی گئی تھیں، جبکہ یکم نومبر کو ان کے دن کے طور پر منانے کی روایت اختیار کی گئی تاکہ قدرتی آفات، خصوصا سمندری طوفانوں کے دوران امدادی کارروائیوں میں ان کے کردار کو بھی اجاگر کیا جا سکے۔ رواں برس جاپان کی دفاعی افواج کے قیام کو 72 برس مکمل ہو گئے ہیں۔جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے خود کو ایک امن پسند ملک کے طور پر آگے بڑھانے اور ایشیا بحرالکاہل سمیت عالمی برادری میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کام کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ اس کی قومی سلامتی کی حکمت عملی بھی اسی اصول پر استوار ہے۔سرینا ہوٹل میں منعقدہ جاپان سیلف ڈیفنس فورسز ڈے (جاپان کی خود دفاعی افواج کے دن)کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر، مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شوئیچی، اکاماتسو یومیکو، اور جاپانی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل تویوڈا تاکیشی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاکھ روپے کا ایک سیرپ جناح ہسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی13

      پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی مزہبی رواداری کی اعلی مثال قائم

      سرینا ہوٹل میں منعقدہ جاپان سیلف ڈیفنس فورسز ڈے ) جاپان کی خود دفاعی افواج کے د ن (کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر، مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شوئیچی، محترمہ اکاماتسو یومیکو، اور جاپانی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل تویوڈا تاکیشی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.