لاہور(کر ائم رپو رٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں دلاور سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں تقدس سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں ندیم سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں قیصر سے2لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. جنوبی چھائونی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹان کوٹ لکھپت اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
