کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کراچی
میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی وزارت توانائی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، جبکہ گیس فراہمی سے متعلق یقین دہانیاں محض دعوے ثابت ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کھانے کے اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، لیاری اور ملیر میں صورتحال سنگین ہوچکی ہے، جبکہ گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، ناظم آباد، کلفٹن اور شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد ناشتے کے بغیر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ گیس فراہم کیے بغیر بھاری بل بھیجنا شہریوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، جبکہ بحران نے متوسط اور محنت کش طبقے کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔وقار مہدی نے کہا کہ شہری مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدنے اور ہوٹلوں سے روٹی و کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ گیس کی لائنوں سے گیس کے بجائے ہوا آنا انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے مالی نقصان اور حفاظتی خطرات کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے وفاقی وزارت توانائی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کا واضح شیڈول جاری کیا جائے اور بندش کے اوقات سے متعلق متضاد اطلاعات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات ترتیب دے سکیں۔سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ گیس بحران کے ساتھ بجلی کی بندش نے بھی کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ وفاقی اداروں کی عدم توجہی کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں، حالانکہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور اس کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایس ایس جی سی زبانی یقین دہانیوں کے بجائے عوام کو عملی ریلیف فراہم کرے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:ایک شہری گیس ری فلنگ کیلئے خالی سلنڈر کندھے پر اٹھائے جارہا ہے۔
- کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری کھانے پکانے سے بھی محروم
- فرانس میں سائبر سکیورٹی کے نئے قوانین نافذ، آن لائن فراڈ پر سخت سزائیں مقرر
- اپنا مائیکروفنانس بینک اور موبی لنک بینک کے درمیان شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے پا گیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- لاہور:اپنا مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک بینک کے مابین شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد لیا گیا گروپ فوٹو۔
- لطیف کھوسہ کے بیانات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں:سلمان اکرم راجہ
- لاڑکانہ: کسان اپنے بنائے سٹ اپ پر گڑ بنا رہا ہے۔
- حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
- دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداراکرہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
- سائبر جرائم روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ پولیس ہیلپ لائن 15 کو این سی سی آئی سے منسلک کر دیا گیا
- پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے راست کیو آرسبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس
- کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
- کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
