لاہور (این این آئی) پنجاب میں میڈیکل اور ہیلتھ ٹرینیز کی تربیتی نگرانی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف کرادیاگیاہے۔صوبائی وزیر باقی صفحہ6بقیہ نمبر 17 صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ”پرائم” کا افتتاح کیا۔تقریب میں سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، وی سی یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر اور پروفیسر احسن وحید راٹھور نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر زہرہ خانم اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر اصغر نقی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔وائس آف راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل امین، پرنسپل جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر وارث فاروقہ، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پروفیسر عائشہ ہمایوں نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر آصف نوید نے ای پورٹل کے حوالے سے بریفنگ دی۔”پرائم پورٹل” کے تحت میڈیسن، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کی تعلیم و تربیت ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہوگی۔ اب ڈگریوں کے ساتھ ہیلتھ ٹرینیز کی عملی صلاحیتوں اور کلینیکل تجربے کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔دستی لاگ بکس ختم، تربیت کی ہر سرگرمی کا الیکٹرانک ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ٹرینیز کی عملی مہارت، تحقیقی پیش رفت اور اساتذہ کی کارکردگی کی ڈیجیٹل نگرانی ہوگی۔ہر تربیتی ادارے کا الگ ڈیش بورڈ، مجموعی نگرانی یو ایچ ایس کرے گی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ شعبہ صحت میں بہتری لانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔معیاری علاج کے لیے جدید ہسپتالوں کے ساتھ تربیت یافتہ طبی افرادی قوت بھی ضروری ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں سب سے زیادہ عزت پروفیشنلز کو دی گئی۔صوبائی وزیرصحت نے یو ایچ ایس کو ایک مؤثر ڈیجیٹل مانیٹرنگ پلیٹ فارم بنانے پر مبارکباد پیش ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بہت اہم ہے، امید ہے اس پورٹل سے اس میں بہت بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز، فیکلٹی ممبران، اور اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کرنے والے ہر فرد کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔طبی تعلیم کا مقصد صرف ڈگریاں دینا یا ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اصل ہدف ایسے ماہر طبی پیشہ ور تیار کرنا ہے جو درست طبی فیصلے کر سکیں، طبی طریقہ کار انجام دے سکیں، اور مریضوں کو معیاری علاج فراہم کر سکیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تقریباً دو سو تیس (230) اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تربیت کی نگرانی کرتی ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ اتنے بڑے نظام کو چلانے کے لیے مناسب مانیٹرنگ، درست ڈیٹا، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باقاعدہ جائزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پروگرام سپروائزرز کو کارکردگی کی نگرانی کرنے، خامیوں کی بروقت نشاندہی کرنے، اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبے بھر میں نئے میڈیکل کالجز اور اسپتالوں کے قیام کے ذریعے صحت کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کے تعاون سے، محکمے نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستوں میں بھی سات سو (700) سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم، جدید سہولیات کو اچھی طرح سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی مدد حاصل ہونی چاہئے۔اس پروگرام کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات تربیت میں خامیوں کی نشاندہی کرنے اور بہتر، شواہد پر مبنی فیصلوں کی حمایت کرنے میں مدد کرے گی۔مستقبل میں، اس نظام کو ایم بی بی ایس ، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 33 اداروں کے 3,300 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز شامل ہوں گے۔1,100 سپروائزرز بھی اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے۔میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابرنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں 60 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے 33,875 طلبہ شامل ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کے 31,734 طلبہ شامل ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداراکرہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
- سائبر جرائم روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ پولیس ہیلپ لائن 15 کو این سی سی آئی سے منسلک کر دیا گیا
- پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے راست کیو آرسبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس
- کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
- کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
- صدر زرداری ‘ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ
- لاہور:پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت فریال تالپور’ راجہ پرویز اشرف’ نیئر حسین بخاری اور صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- پیپلزپارٹی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر اتفاق
- گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا خواب حقیقت بن رہا:راجہ پرویز اشرف
- سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا
- گرین الیکٹرو بس میں کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی’ویڈیو آگئی
- ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے:سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
- تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ
