لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا برسوں پرانا خواب حقیقت کا روپ دھارنے جارہا ہے، پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کیمپس کے لیے مختص زمین کے حصول کی خاطر فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد منصوبے پر جلد تعمیراتی کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا قیام علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ اس منصوبے کے تحت پورے خطے کا پہلا کالج آف فارمیسی بھی قائم ہونے جارہا ہے جس سے ہمارے بچوں اور بچیوں کو گھر کی دہلیز پر معیاری، اعلی اور ٹیکنیکل تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1993میں جی ٹی روڈ پر 100 ایکڑ اراضی پر تعلیمی شہر بسانے کا جو خواب دیکھا تھا اب اس کی تعبیر مل رہی ہے۔ کیمپس میں ایل ایل بی، بی بی اے، بی ایس آئی، بی ایس آئی ٹی اور کامرس کے پروگرام پہلے ہی جاری ہیں جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے خطہ پوٹھوہار کے طلبہ کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے قیام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے صوبائی حکومت کا تعاون قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر امجد مگسی اور میاں فیصل کی معاونت پر بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوجر خان یونیورسٹی منصوبے کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کرکے بھرپور تعاون کیا۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی کابینہ اور پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ اداروں نے بھی اس تعلیمی منصوبے میں تعاون کیا، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جامعات کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر وفاقی حکومت کو یونیورسٹیوں کی سالانہ گرانٹس میں اضافہ کرنا چاہیے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث جامعات کو ملنے والے مالی وسائل کی حقیقی قدر نصف سے بھی کم رہ گئی ہے، جس سے اعلی تعلیمی اداروں کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ گوجر خان میں ایل ایل ایم کی تعلیم کا بھی آغاز ہو تاکہ علاقے کے طلبہ کو قانون کے اعلی درجے کی تعلیم کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس کی توسیع سے گوجر خان سمیت پورے خطہ پوٹھوہار میں اعلی تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- پیپلزپارٹی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر اتفاق
- گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا خواب حقیقت بن رہا:راجہ پرویز اشرف
- سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا
- گرین الیکٹرو بس میں کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی’ویڈیو آگئی
- ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے:سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
- تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- گرین پاکستان انیشییٹیو’ ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
- ابتدائی بچپن کی معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال
- جنیوا: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ شپنگ کمپنی سی ای او سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- پٹرول 2 روپےلٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا
- ٹماٹر لہسن آلو مرغی کے گوشت سمیت 19 اشیاء مہنگی 9 سستی
- کلگام واقعہ پر بھارتی میڈیا کا پراپیگینڈہ ایک بار پھر مسترد
- مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے
- اسلام آباد:خاتون اول آصفہ زرداری بھٹو’ چیف آف دی نیول سٹاف کی بیگم فوزیہ نوید پی این ڈبلیو اے سالانہ فیسٹیول میں شریک ہیں۔
- عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان
- 1سال میں9ہزار کیسز کا فیصلہ کر نا ریکارڈ ہے:چیف جسٹس امین الدین
