ممبئی (آئی این پی) بھارت کے شہر ممبئی میں لوکل ٹرین میں سفر کرنے والی ایک مسلم خاتون صوفیہ شیخ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے اور تشدد کا نشانہبنائے جانے کے نتیجے میں ان کا بایاں ہاتھ کٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم جتیندر ہیرمکھے نے نائگاں سٹیشن کے قریب خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا انداز میں چھونے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی چپل ملزم کو دے ماری جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں کے درمیان میں آنے کے باوجود ملزم خاتون کو گالیاں دیتا رہا اور ان پر چپلیں پھینکتا رہا۔ جب ٹرین پلیٹ فارم پر رکی تو ملزم نے مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے خاتون کو زور دار دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں کوچز کے درمیان ریلوے ٹریک پر جاگریں۔ رپورٹ کے مطابق جب وہ پلیٹ فارم پر واپس چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں تو ٹرین اچانک چل پڑی اور ان کا بایاں ہاتھ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر کٹ گیا۔ حادثے کے بعد ڈاکٹروں کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ان کا بایاں ہاتھ کہنی کے قریب سے کاٹنا پڑا۔ واقعے کے بعد ایک پولیس اہلکار اور دیگر مسافروں نے خاتون کو بچانے میں مدد کی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نائگاں سے ہے۔ ابتدا میں پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 74، 117 (2) اور 352 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، تاہم متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے میں قتل کی کوشش کی دفعہ 109 بھی شامل کی جائے۔ اہل خانہ کی جانب سے مہاراشٹرا نو نرمان سینا سے رابطہ کیے جانے کے بعد پارٹی عہدے داروں نے سینئر جی آر پی افسران سے ملاقات کی ہے اور پولیس کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مقدمے میں ضروری اضافی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے نے ایک بار پھر مسافر خواتین کی سکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے:سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
- تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- گرین پاکستان انیشییٹیو’ ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
- ابتدائی بچپن کی معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال
- جنیوا: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ شپنگ کمپنی سی ای او سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- پٹرول 2 روپےلٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا
- ٹماٹر لہسن آلو مرغی کے گوشت سمیت 19 اشیاء مہنگی 9 سستی
- کلگام واقعہ پر بھارتی میڈیا کا پراپیگینڈہ ایک بار پھر مسترد
- مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے
- اسلام آباد:خاتون اول آصفہ زرداری بھٹو’ چیف آف دی نیول سٹاف کی بیگم فوزیہ نوید پی این ڈبلیو اے سالانہ فیسٹیول میں شریک ہیں۔
- عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان
- 1سال میں9ہزار کیسز کا فیصلہ کر نا ریکارڈ ہے:چیف جسٹس امین الدین
- پوپ لیو کی پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے ملاقات
- لاہور:ایجرٹن روڈ پر فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اینٹی سموگ گن سے فضا میں پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔
- لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا
- 190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اہلیہ کی سزا کے خلاف اپیلیں18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
