ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹربرقرا رہے گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 14نومبر کے لیے ہوں گی۔دریں اثناء وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کیے جانے کے بعد پٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ حکومت نے پٹرول پر عائد لیوی میں مزید کمی کرتے ہوئے فی لیٹر ایک روپے 65 پیسے کی کمی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 35 روپے سے زائد کمی کی جاچکی ہے۔
پٹرول
پٹرول 2 روپےلٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار

