Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:خاتون اول آصفہ زرداری بھٹو’ چیف آف دی نیول سٹاف کی بیگم فوزیہ نوید پی این ڈبلیو اے سالانہ فیسٹیول میں شریک ہیں۔
    • عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان
    • 1سال میں9ہزار کیسز کا فیصلہ کر نا ریکارڈ ہے:چیف جسٹس امین الدین
    • پوپ لیو کی پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے ملاقات
    • لاہور:ایجرٹن روڈ پر فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اینٹی سموگ گن سے فضا میں پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔
    • لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا
    • 190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اہلیہ کی سزا کے خلاف اپیلیں18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • لاہور، فیصل آباد ٹرین سروسکل سے بحال ہوگی
    • سپریم کورٹ، وراثتی جائیداد کے مقدمات میںمدت میعاد کے تعین کے اصول وضع کر دیئے
    • امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
    • انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
    • اسحاق ڈار کی غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
    • مولانا فضل الرحمن تنخواہ دار ملازم نکلے آمدن اخراجات پر سوالیہ نشان
    • سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
    • سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
    • رائیونڈ: عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاء نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل
    • ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ
    • مال نہں نیک اعمال حقیقی کامیابی سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری
    • موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    1سال میں9ہزار کیسز کا فیصلہ کر نا ریکارڈ ہے:چیف جسٹس امین الدین

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال میں 9ہزار مقدمات نمٹا کر ملکی عدالتی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، جو پاکستان کی کسی بھی عدالت کا نہیں ہوگا۔ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے آغاز میں عدالت کے ایک سالہ سفر، کارکردگی اور سنگِ میل پر مبنی ایک خصوصی ڈاکومنٹری نشر کی گئی، تقریب کے دوران چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے پہلی سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور جدید عدالتی نظام کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے باضابطہ طور پر ای کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔تقریب میں تمام ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا اور دیکھتے ہی دیکھتے وفاقی آئینی عدالت کا ایک سال پورا ہو گیا ہے، الحمدللہ اس سال ہم نے 9ہزار کیسز کا فیصلہ کیا ہے، اور اتنا ریکارڈ پاکستان میں کسی عدالت کا نہیں ہوگا جتنے کیسز کا ہم نے فیصلہ کیا ہے، کسی عدالت نے اتنی قلیل مدت میں اتنے ریکارڈ فیصلے نہیں دیے جتنے وفاقی آئینی عدالت نے سنائے ہیں۔عدالتی طریقہ کار اور انصاف کی فراہمی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تیزی کے ساتھ فیصلے ضرور کیے ہیں تاہم اس دوران ہر فریق کو اپنا موقف اور بات پیش کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیا، ہم نے وکلا کے لئے دلائل کا جو وقت مقرر کیا ہے وہ دنیا بھر کی عدالتوں میں رائج ہے کیونکہ بینچ اور بار دونوں مل کر ایک سائل کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کا مشترکہ کام کرتے ہیں۔عدالتی افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان نے نصیحت کی کہ انسان کو کبھی بھی اپنے کام سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر وقت اس کوشش اور جستجو میں رہنا چاہیئے کہ اس کے کام میں مزید کیا بہتری ہو سکتی ہے اور کارکردگی کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، مقررہ اوقاتِ کار میں ڈیوٹی انجام دینا تو بنیادی ذمہ داری ہے مگر کسی بھی ادارے کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھانے کے لئے روایتی فرائض سے بڑھ کر دل سے کام کرنا ہو گا۔اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی، جبکہ سالگرہ کی تقریب میں ای کورٹ کا افتتاح اور آئینی عدالت کے اہم فیصلوں کے اردو ترجمے پر مبنی کتاب کا اجرا بھی کیا گیا۔
    چیف جسٹس

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:خاتون اول آصفہ زرداری بھٹو’ چیف آف دی نیول سٹاف کی بیگم فوزیہ نوید پی این ڈبلیو اے سالانہ فیسٹیول میں شریک ہیں۔

      عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان

      لاہور:ایجرٹن روڈ پر فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اینٹی سموگ گن سے فضا میں پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.