اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے اور انہیں لانگ مارچ نہ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اس لئے لگائی گئی تھی کیونکہ بانی پی ٹی آئی ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا آئندہ رویہ کیا ہو گا؟ اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریفرنڈم پارلیمنٹ نے کروانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوا، اگر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے پر حکومتی پالیسی بیان دیا جائے گا اور اس پر بحث بھی ہو گی۔
رانا ثناء اللہ
بریکنگ نیوز
- جنیوا: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ شپنگ کمپنی سی ای او سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- پٹرول 2 روپےلٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا
- ٹماٹر لہسن آلو مرغی کے گوشت سمیت 19 اشیاء مہنگی 9 سستی
- کلگام واقعہ پر بھارتی میڈیا کا پراپیگینڈہ ایک بار پھر مسترد
- مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے
- اسلام آباد:خاتون اول آصفہ زرداری بھٹو’ چیف آف دی نیول سٹاف کی بیگم فوزیہ نوید پی این ڈبلیو اے سالانہ فیسٹیول میں شریک ہیں۔
- عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان
- 1سال میں9ہزار کیسز کا فیصلہ کر نا ریکارڈ ہے:چیف جسٹس امین الدین
- پوپ لیو کی پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے ملاقات
- لاہور:ایجرٹن روڈ پر فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اینٹی سموگ گن سے فضا میں پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔
- لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا
- 190ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اہلیہ کی سزا کے خلاف اپیلیں18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- لاہور، فیصل آباد ٹرین سروسکل سے بحال ہوگی
- سپریم کورٹ، وراثتی جائیداد کے مقدمات میںمدت میعاد کے تعین کے اصول وضع کر دیئے
- امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
- انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
- اسحاق ڈار کی غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
