Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
    • کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
    • صدر زرداری ‘ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ
    • لاہور:پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت فریال تالپور’ راجہ پرویز اشرف’ نیئر حسین بخاری اور صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • پیپلزپارٹی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر اتفاق
    • گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا خواب حقیقت بن رہا:راجہ پرویز اشرف
    • سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا
    • گرین الیکٹرو بس میں کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی’ویڈیو آگئی
    • ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے:سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
    • تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ
    • بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
    • گرین پاکستان انیشییٹیو’ ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
    • ابتدائی بچپن کی معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال
    • جنیوا: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ شپنگ کمپنی سی ای او سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
    • پٹرول 2 روپےلٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (حبہ عباسی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں نقد لین دین کا مرحلہ وار خاتمہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں، تجارتی مراکز، دکانوں، چھوٹے کاروباروں اور حتی کہ سڑکوں پر قائم ریڑھیوں کو بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور کاروباری طبقے کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے کسی بھی سرکاری محکمے میں نقد رقم کی صورت میں ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو سرکاری فیسوں، مختلف واجبات، چالانوں اور دیگر ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں نقد رقم کی وصولی کے روایتی طریقہ کار کی جگہ آن لائن ادائیگی، موبائل بینکنگ، کیو آر کوڈ اور دیگر منظور شدہ ڈیجیٹل ذرائع متعارف کرائے جائیں گے تاکہ سرکاری مالیاتی لین دین کو مکمل طور پر دستاویزی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کا سب سے اہم اور غیر معمولی پہلو یہ ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام صرف بڑے کاروباری مراکز اور معروف تجارتی اداروں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ چھوٹے دکانداروں، خوانچہ فروشوں اور سڑکوں پر ریڑھیاں لگانے والے محنت کشوں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ریڑھی بانوں اور چھوٹے تاجروں کو بھی آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اشیائے ضروریہ خریدنے کے بعد نقد رقم کے بجائے موبائل فون یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور کاروباری مقامات کا احاطہ کرتے ہوئے تاجروں کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تاجروں کو کیو آر کوڈ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں نئے نظام کے استعمال سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی، تاکہ چھوٹے سے چھوٹا کاروبار بھی اس تبدیلی سے باہر نہ رہے۔منصوبے کا بنیادی مقصد سرکاری اور نجی شعبے میں نقد رقم کے استعمال کو ختم کرنا، مالیاتی لین دین میں شفافیت لانا، غیر دستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی کرنا اور شہریوں کو جدید ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکومتی سطح پر یہ تصور پیش کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے مالیاتی معاملات کا ریکارڈ مرتب ہوگا، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور نقد رقم کی وصولی و ادائیگی سے جڑے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔تاہم اس منصوبے پر عمل درآمد کے دوران چھوٹے تاجروں اور ریڑھی بانوں کو درپیش مشکلات بھی ایک اہم چیلنج ہوں گی۔ ان میں انٹرنیٹ اور بینکنگ سہولیات تک رسائی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار سے ناواقفیت، لین دین پر ممکنہ اخراجات اور تکنیکی مسائل شامل ہیں۔ منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہوگا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کو بلا تعطل اور آسان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں۔31 دسمبر کی مقررہ ڈیڈلائن کے پیش نظر آئندہ چند ہفتے اس منصوبے کے لیے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔ اگر مقررہ مدت میں سرکاری محکموں سے لے کر چھوٹے کاروباروں اور ریڑھی بانوں تک تمام طبقات کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں شامل کر لیا گیا تو اسلام آباد ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بننے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھا لے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید

      کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

      لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.