تازہ تر ین

الکوحل کی معمولی مقدار بھی زندگی کے دن کم کردیتی ہے، تحقیق

نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ سے دس شراب کے پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے چھ مہینے، دس سے پندرہ پیگ پینے والوں کے دو سال اور اٹھارہ سے زیادہ پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے پانچ سال کم ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر انجیلا ووڈ نے اپنی تحقیق کی روشنی میں انتباہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر الکوحل پینے والے افراد جیسے جیسے شراب کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں ویسے ویسے ان کی زندگی کے سال مختصر ہو تے جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے 19 ممالک کے شراب نوشی میں مبتلا 6 لاکھ افراد پر کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کیا۔ڈاکٹر انجیلا شراب نوشی کی عادت اور اس کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ شراب نوشی صحت کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھی جو کہ ہفتے میں 6 ڈرنکس کے برابر ہوتی ہے۔ جیسے جیسے شراب کے عادی پیگ کی تعداد بڑھاتے ہیں ویسے ویسے اس کی تباہ کاریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر انجیلا کا کہنا تھا کہ شراب کے 14 سے کم یونٹ پینے والوں میں بھی ذیا بیطس، فشار خون اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا احتمال رہتا ہے اس لیے وہ تجویز کرتی ہیں کہ جتنا ممکن ہوسکے شراب نوشی سے دور رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ریڈ وائن صحت کے لیے مفید ہوتی ہے تاہم نئی تحقیق نے اس بات کی نفی کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain